تیسرے اصدار کا مُقدمہ

کچھ دِن پہلے ایک ویب سائٹ www.pak.net پر عید میلاد النبی کا موضوع شروع کیا گیا ، میرے ایک دو مراسلات کے جواب میں کچھ بھائیوں نے وہی دلائل ارسال کیے جِن کا جواب میں اِس کتاب میں تیار کر چکا تھا ، پس میں نے ایک ایک دلیل اور اُس کا جواب ایک ایک مراسلے کی صورت میں ارسال کرنا شروع کر دِیا ، پڑہنے والے بھائی شایدسرسری طور پر پڑہتے اور وہی دلائل جِن کے جواب بھیجتا رہا ، کئی بار دہراتے رہے ، اُن میں سے دو تین باتیں کچھ نئی تِھیں ، جِن کا ذِکر و جواب سابقہ اصدارمیں شامل نہیں تھا ، میں نے مُناسب خیال کیا کہ اب اِس نئے اصدار میں اُن کا جواب بھی شامل کر دوں ، اور اللہ کی عطاءکردہ توفیق سے اُن کا جواب اِس تیسرے اصدار میں دلیل ۱۱ ، اور دلیل ۲۱ اور اُنکے جواب کی صورت میں شامل ہے ،

اللہ تعالیٰ میرے اِس عمل کو قُبُول فرمائے ، میری اور میرے تمام مُسلمان بھائی بہنوں کی ہدایت اور اُس ہدایت پراستقامت کا سبب بنائے ، اور دِین دُنیا اور آخرت کی خیر و کامیابی کا سبب بنائے۔

عادِل سُہیل ظفر

20 / 1/1429 ہجری

28/01/2008 عیسوی


0 تبصرے:

تبصرہ کریں ۔۔۔