عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی چھٹی دلیل

عید میلاد منانے اور منوانے والے ہمارے یہ کلمہ گو بھائی ، سورت الصّف کی آیت نمبر ٦ کے متعلق کہتے ہیں کہ ''' اِس میں عیسی علیہ السلام نے حضور کی تشریف آوری کی خوشخبری دی ہے اور ہم بھی اِسی طرح ''' عید میلاد ''' کی محفلوں میں حضور کی تشریف آوری کی خوشی کا احساس دِلاتے ہیں ۔

جواب:

سورت الصّف کی آیت نمبر ٦ یہ ہے :::

((((( وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ::: اور جب عیسی نے بنی اِسرائیل کو کہا کہ اے بنی اِسرائیل میں تُم لوگوں کی طرف اللہ کا رسول ہوں اور اُس چیز کی تصدیق کرنے والا ہوں جو میرے سامنے توارات میں ہے اور خوشخبری دینے والا ہوں اُس رسول کی جو میرے بعد آنے والا ہے اور اُس کا نام اَحمد ہے ، ( پھر اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے آنے کے بعد بنی اِسرائیل کے رویے کے بارے میں فرماتے ہیں ) اور پھر جب یہ رسول ( اَحمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ) واضح نشانیاں لے کر اُن کے پاس آیا تو کہنے لگے یہ تو کھلا جادُو ہے )))))

""" خوشی منانے """ اور """خوشی ہونے""" میں کیا فرق ہے اِس کے متعلق پہلے کچھ بات ہو چکی ہے ، اور """کِسی بات کی خوشخبری دینا """ تو اِن دونوں سے بالکل ہٹ کر مختلف کیفیت والا معاملہ ہے۔

اور پھر اِس آیت میں بیان کردہ یہ واقعہ بھی ، بہت سے اور واقعات کی طرح سابقہ اَنبیاء علیھم السلام کے واقعات میں سے ایک ہے ، اور سابقہ اُمتوں یا اَنبیاء علیھم السلام کے واقعات کو دلیل بنانے کا حُکم کیا ہے ؟ اُس کا ذِکر بھی ہو چکا ہے ، اور اگر بالفرض یہ مان بھی لیا جائے کہ سابقہ اُمتوں یا اَنبیاء علیھم السلام کے ہر واقعہ کو دلیل بنایا جا سکتا ہے تو پھر بھی !!! عیسی علیہ السلام کی اِس بات میں کونسی دلیل ہے جِس کی بُنیاد پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی پیدائش کی عید منائی جائے ؟ کیا اِس میں اِشارۃً بھی کہیں یہ ملتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے آنے کی خوشخبری کو اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی پیدائش کے بعد یا اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی وفات کے بعد عید بنایا جائے ؟؟؟؟؟ اگر ایسا ہی تھا تو پھر وہی سوال دُہراتا ہوں کہ """ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ، صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ، تابعین ، تبع تابعین ، اُمت کے اِمام اور عامۃ المسلمین کِسی کو بھی صدیوں تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ اس آیت میں کس بات کی دلیل ہے اور اِس آیت کی روشنی میں کیا کرنا چاہیئے؟؟؟؟؟


2 comments:

  1. Aqal k andhoo apni Salgirah Khushi se manate ho or Nabi ki wiladat par khushi manany ko najaez kehte ho.....!

    ReplyDelete
  2. ALSLAMU ALIKUM
    G, AAP NAY THEEK FARMAIA , JO SALGIRA MNATYIAN HAIN WO AQAL KAY ANDHAY HE HOYATAY HAY, KHAWA SALGIRA KSI KI BHI OW, MANWANY AWR MANANY WALOIAN KE BD AQLI KI NISHANDAYHEE HEE KARTAY HAIN
    السلام علیکم،
    جی آپ نے درست فرمایا ، جو لوگ سالگرہیں مناتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہی ہوتے ہیں خواہ سالگری کسی کی بھی ہو مننوانے اور منانے والوں کی بد عقل کی نشاندہی ہی کرتی ہے ،

    ReplyDelete